Live Updates

اسلام آباد :چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات خاصی اچھی رہی ان کے سامنے تحریک انصاف کا موقف اور خدشات کا اظہار کیا۔ چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 ستمبر 2015 13:59

اسلام آباد :چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات خاصی اچھی رہی ان کے سامنے تحریک ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 ستمبر 2015 ء) : چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہچیف الیکشن کمشنر سے ملاقات خاصی اچھی رہی ان کے سامنے تحریک انصاف کا موقف اور خدشات کا اظہار کیا۔ جبکہ چیف الیکشن کمشنر سے خط کے جواب پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر عملدر آمد شروع کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگی دیکھنے میں آئی جس کے بعد الیکشن کمیشن کے اراکین کا عہدوں پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ سردار رضا خان نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ الیکشن میں کوتاہیاں نہیں ہوں گی، اور ہم اپنی اصلاح کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ بڑی خوشی ہوئی کہ الیکشن کمیشن نے جوڈیشل کمیشن کی نشاندہیوں پر پہلے ہی سے کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر سے ججز کی تبدیلی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ان سے درخواست کی ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے ججز کو فی الحال تبدیل نہ کیا جائے، جسٹس کاظم ملک نے ن لیگ کے خلاف فیصلہ دیا تو وہ برے بن گئے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ن لیگ کے دباؤ کے تحت ججز کو تبدیل کیا جا رہا ہے لہٰذاٹربیونلز کے فیصلے آنے تک ججز کی تبدیلی نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ہم نے درخواست کی کہ این اے122 اور 154 میں ضمنی الیکشن فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں۔ کیونکہ ہمیں الیکشن کمیشن کے اراکین پر قطعی بھروسہ نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن اراکین کے خلاف 4 ستمبر کو احتجاج کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عبد الحفیظ پیرزادہ وفات پر مجھ سمیت تمام پارٹی رہنماؤں کو افسوس ہے، پاکستان کی تاریخ میں عبد الحفیظ کی خدمات قابل قدر ہیں جنہیں بھلایا نہیں جا سکتا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات