پی آئی اے بھی مالی بے ضابگطیوں کے باعث ایف آئی اے کے ریڈار میں آ گئی

بدھ 2 ستمبر 2015 14:00

پی آئی اے بھی مالی بے ضابگطیوں کے باعث ایف آئی اے کے ریڈار میں آ گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے بھی اپنی مالی بے ضابطگیوں کے باعث ایف آئی اے کی ریڈار میں آ گئی ہے ۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے بعض اعلی عہدہداروں سمیت کئی اہلکار اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کی شکل میں شکنجے میں آ سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شہری ہوا بازی کے ڈویژن کا کہنا ہے کہ وہ چند کیسز وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو بھیج رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں پی آئی اے کے بعض عہدیداروں اور ٹکٹ بکنگ سسٹم میں خردبرد کرنے والے چند ٹریول ایجنٹوں کی تفتیش کی جائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے صابر پسنجر سسٹم استعمال میں لاتا ہے جس کے ذریعے ایک خاص سافٹ ویئر کی مدد سے نشستوں کی تصدیق ہوتی ہے ۔اکثر یہ ہوتا ہے کہ ایئرلائن کے عہدیدار کک بیک لیتے ہوئے متعلقہ آٹو میٹک سسٹم میں گڑ بڑ کر کے سیٹیں بک کرواتے تھے اور اس مد میں لاکھوں روپے بٹورے گئے ۔دریں اثناء ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان شیر علی کا کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کون مبینہ کرپشن میں ملوث ہے یہ ابتدائی مرحلہ ہے ہمیں شکایت موصول ہوئی ہے اور ہم نے معاملہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سپرد کر دیا ہے ۔