افراط زر( مہنگائی )کی شرح 2003 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گئی
بدھ 2 ستمبر 2015 14:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) افراط زر( مہنگائی )کی شرح 2003 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گئی ہے اور یہ 1.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی شرح ماہ اگست میں تاریخ کی دوسری سب سے نچلی سطح 1.7 تک پہنچی ہے ۔ جس سے Deflation کے خدشات پیدا ہو گئے تھے تاہم حکومت کو ایک موقع فراہم ہوا کہ وہ کم افراط زر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روپے کی قدر میں کمی کر سکے ۔
افراط زر کی شرح صارفین کے پرائس اینڈکس ( سی پی آئی) معلوم کرتی ہے اور پرائس اشاریئے میں کہا گیا ہے کہ 481 اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس جائزے میں ایک سال کے بعد دوسرے سال میں ماہ اگست میں ان قیمتوں میں محض 1.7 فیصد اضافہ ہوا ۔پاکستان کے ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 2003 کے بعد یہ سب سے نچلی سطح ہے ۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افراط زر کا دباؤ گزشتہ سال اکتوبر سے کم سطح پر ہے ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے چار دہائیوں کے 7 فیصد کو کور کرنے کے لئے شرح سود میں بھی کٹوتی کی ہے تاکہ شرح نمو کو آگے بڑھایا جا سکے اور مستقبل کے افراط زر کو ہدف کے ساتھ برقرار رکھا جا سکے تاہم ڈسکاؤنٹ ریٹ میں کمی میں کوئی مدد نہیں کی ہے کیونکہ حکومت ٹیکس ریونیو بڑھانے میں ناکامی کے باعث سب سے بڑا قرضہ لینے والی بن گئی ۔ماہرین معیشت ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہنا ہے کہ معیشت ڈی فلیشن دور میں داخل ہو گئی ہے اور حکومت اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو اپنی سخت مالیاتی پالیسی تبدیل کرنی چاہئے اور مالیاتی تحریک آگے لانا چاہئے تاکہ معیشت کو آگے بڑھایا جا سکے ۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے باعث ، چینج ریٹ اور بھاری مقامی ٹیکسوں کی وجہ سے بھی ملک کی برآمدات گزشتہ کئی ماہ سے مستقل نیچے آ رہی ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.