کونٹی نینٹل فٹبال کپ ، مانچسٹر سٹی ویمن نے لیور پول کو شکست دے دی

بدھ 2 ستمبر 2015 14:07

کونٹی نینٹل فٹبال کپ ، مانچسٹر سٹی ویمن نے لیور پول کو شکست دے دی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) برطانیہ میں خواتین کے کونٹی نینٹل فٹبال کپ کے میچ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے لیور پول کو صفر کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا۔ انگلینڈ میں کھیلے گئے خواتین کے فٹبال میچ میں مانچسٹر سٹی اور لیور پول کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور شروع سے ہی میچ پر اپنی گرفت کو مضبوط کئے رکھا۔ مانچسٹر کی پلیئر ٹونی ڈگان نے پہلا گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی اس کے بعد دوسرے ہاف میں ازوبیل کرسچیئن نے دوسرا گول داغ کر اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنا دیا۔