قائمقام صدر رضا ربانی و عبدالغفور حیدری کا عبدالحفیظ پیر زادہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

بدھ 2 ستمبر 2015 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)قائمقام صدر میاں رضا ربانی اور قائمقام چیئر مین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے سابق وفاقی وزیر و معروف قانوندان عبدالحفیظ پیر زادہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو قائمقام صدر نے مرحوم عبدالحفیظ پیرزادہ کی آئین کی بالا دستی ، جمہوریت کے استحکام اور سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

قائمقام صدر، قائمقام چیئر مین سینیٹ ، سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق و قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔