شاہد اور میرے درمیان کوئی اختلاف نہیں ، سیف علی خان

بدھ 2 ستمبر 2015 14:29

شاہد اور میرے درمیان کوئی اختلاف نہیں ، سیف علی خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ چھوٹے نواب سیف علی خان نے کہا ہے کہ شاہد کپور کے ساتھ میرا کبھی نہ کوئی مسئلہ تھا اور نہ ہے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اور شاہد ہمیشہ سے ہی ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں اور ہمارا کبھی آپس میں کوئی مسئلہ نہیں رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے درمیان کبھی کوئی مسئلہ ہوتا توہم ایک ساتھ فلم سائن نہ کرتے انہوں نے کہا کہ ہم ایک ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور کام کو بے حد انجوائے بھی کر رہے ہیں ۔