وزیر اعظم سے اسحاق ڈار کی ملاقات ‘ ایم کیو ایم کے استعفوں اور آصف علی زر داری کے بیان پر گفتگو

بدھ 2 ستمبر 2015 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری کے بیان اور ایم کیوایم کے استعفوں کے معاملے پر بات چیت کی گئی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی، جس میں ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق مذاکراتی عمل پر مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو مولانا فضل الرحمان اور ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلی فون پر ہونے والے رابطوں پر اعتماد میں لیا، میاں نواز شریف نے متحدہ کے ارکان پارلیمنٹ کے استعفوں کا معاملہ جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔