ایس جی ایس اور کوٹیکناریفرنسز ‘ آصف زر داری کی بربریت کی درخواستوں پر حسن وسیم کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا گیا
بدھ 2 ستمبر 2015 14:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں سابق صدر آصف زرداری کی بریت کی درخواستوں پر سابق ڈپٹی چیئرمین نیب حسن وسیم کو بیان قلمبند کرانے کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں سابق صدر آصف زرداری کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔
سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیا کہ دونوں ریفرنسزکا اصل ریکارڈ ہی موجود نہیں ۔(جاری ہے)
عدالت کا کہنا تھا کہ مصدقہ فوٹو کاپی ریکارڈ پر موجود ہے ۔ ریکارڈ کی تصدیق کرنے والے کو عدالت آ کر بتانا چاہیئے ۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ میرے موکل کو نوٹس جاری کیا گیا اور نہ ہی ان کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود ہے عدالت آصف علی زرداری کو بری کرے ۔
احتساب عدالت نے سابق ڈپٹی چیئرمین نیب حسن وسیم افضل کو آئندہ سماعت پر بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت نو ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ عدالت اصلی دستاویزات کے بغیر سزا نہیں سنا سکتی ۔ فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کیس میں کچھ نہیں اس لئے بریت کی درخواست دی گئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.