کارکردگی سے پرستاروں کے دل جیتنے کی کوشش کرونگا، محمد عامر

بدھ 2 ستمبر 2015 14:43

کارکردگی سے پرستاروں کے دل جیتنے کی کوشش کرونگا، محمد عامر

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا کہ مجھے اپنے کئے پر کس قدر ندامت ہے ، اپنی کارکردگی سے ایک مرتبہ پھر اپنے پرستاروں کے دل جیتنے کی کوشش کروں گا اور ماضی کی غلطیوں کے ازالے کے لئے یہی بہترین طریقہ ہے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کے نام اپنے ایک پیغام میں سپاٹ فکسنگ میں قید اور پابندی کی سزامکمل کرنے والے محمد عامر نے کہا کہ مجھے معلوم ہے میں نے اپنے اقدام سے ہر کسی کو مایوس کیا اور دکھ پہنچایا جس کے باعث وہ ساتھی کرکٹرز، فیملی ممبرز، اپنے پرستاروں اورقوم سے ایک بار پھر معافی مانگتے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کو دوہرایا کہ اپنی کارکردگی کے ذریعے ایک مرتبہ پھر اپنے پرستاروں کے دل جیتنے کی کوشش کروں گااور ماضی کی غلطیوں کے ازالے کے لئے یہی بہترین طریقہ ہے ۔یاد رہے کہ محمد عامر، سلمان بٹ او رمحمد آصف کے ساتھ سپاٹ فکسنگ میں سزا پاچکے ہیں اورآئی سی سی کی طرف سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد پی سی بی نے انکی کرکٹ میں واپسی کے لئے آٹھ رکنی روڈ میپ جاری کیا ہے۔