دوماہ کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی مجموعی ٹیکس وصولی گیارہ فیصد اضافے سے 324 ارب روپے رہی

بدھ 2 ستمبر 2015 14:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)رواں مالی سال دوماہ کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی مجموعی ٹیکس وصولی گیارہ فیصد اضافے سے 324 ارب روپے رہی، اگست کے دوران 181 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔

(جاری ہے)

فیڈڑل بورڈ آف ریونیو کے ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق جولائی اور اگست کے دوران مجموعی طور پر تین سو چوبیس ارب روپے ٹیکس وصول کیا جس میں گیارہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ مالی سال اس عرصے میں ٹیکس وصولی312 ارب روپے تھی، اگست میں دو فیصد اضافے سے 181 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، گذشتہ مالی سال اگست میں 178 روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔