نیشنل انڈر 19 ون ڈے کرکٹ چیمپئن شپ میں اسلام آباد ‘ کراچی ریجن اور فاٹا ریجن نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

بدھ 2 ستمبر 2015 14:52

نیشنل انڈر 19 ون ڈے کرکٹ چیمپئن شپ میں اسلام آباد ‘ کراچی ریجن اور فاٹا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) نیشنل انڈر 19 ون ڈے کرکٹ چیمپئن شپ میں اسلام آباد ‘ کراچی ریجن اور فاٹا ریجن نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ‘ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد پر کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد ریجن نے فیصل آباد ریجن کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ فیصل آباد ریجن کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 40.5 اور انہیں 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی احمد صفی 38 اور محمد عمیر نے 27 رنز سکور کئے ‘ اسلام آباد کی طرف سے نجم خان نے 4 جبکہ سید خضر 3 اور امجد نواز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں اسلام آباد کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 32.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ‘ سجاول ریاض 69 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ علی عمران ناٹ آؤٹ 28 رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے ‘ مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد پر کھیلے گئے میچ میں کراچی ریجن نے پشاور ریجن کو 178 رنز سے مات دی۔

(جاری ہے)

کراچی ریجن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز سکور کئے ‘ حسن محسن 103 اور عزیز الدین 49 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

پشاور ریجن کی طرف سے حسیب الرحمن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پشاور ریجن کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 46 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا سکی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے آشیر قریشی اور رابش احمد نے دو ‘ دو وکٹیں حاصل کیں۔ نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد پر کھیلے گئے میچ میں فاٹا ریجن نے آزاد جموں و کشمیر ریجن کو 123 رنز سے شکست دیدی۔

فاٹا ریجن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 49.1 اوورز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ‘ اعظم خان 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آزاد جموں و کشمیر کی طرف سے عامر عزیز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں آزاد جموں و کشمیر ریجن کی ٹیم مقررہ ہفت حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا سکے۔ فاتح ٹیم کی طرف سے نجیب اللہ ‘ احمد اسفند یار اور ہدایت اللہ نے 2 ‘2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :