آزاد کشمیر : پاکستان دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کے لیے معرض وجود میں نہیں‌آیا، بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی غفلت نہ کرے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 ستمبر 2015 15:13

آزاد کشمیر :  پاکستان دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کے لیے معرض وجود میں نہیں‌آیا، ..

آزاد کشمیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 ستمبر 2015 ء) : باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ یہاں آ کر مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے اگر اللہ نے موقع دیا تو بار بار آؤں گا. لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے پاکستانی شہریوں کی شہادتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو ہماری کمزور ی نہ سمجھے کیونکہ یہ ہماری طاقت ہے۔انہوں نے کہاکہ ایل او سی کی خلاف ورزی خطے کے لئے خطرہ بنتی جارہی ہے،لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کی جانب عالمی ممالک کی توجہ مبذول کروا رہے ہیں .

ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستانیوں کونہیں بھول سکتے . پاک فوج او ر عوام طے کر چکے ہیں کہ دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گااور ان کے سہولت کاروں اور حمایت کرنے والوں کو کسی بھی صورت نہیں بخشاجائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کے لیے نہیں بنا. ملک سے دہشت گردی کا مکمل صفایا کر کے عالمی برادری کو تحفہ دیں گے. کراچی آپریشن کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں عملی جرائم کا تقریباً خاتمہ ہو چکا ہے تاہم مزید بہتری لا کر ملک کو شدت پسندوں کے چنگل سے آزاد کروا لیا جائے گا.