کراچی : خود کشی کرنے والے بچے کس فلم سے متاثر تھے؟؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 ستمبر 2015 16:06

کراچی :  خود کشی کرنے والے بچے کس فلم سے متاثر تھے؟؟ تفصیلات سامنے آ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 ستمبر 2015 ء) : عشق کے پیچھے خود کو موت کے گھاٹ اتارنے والے کم سن طلبا بنیادی طور پر بالی وڈ ہی کی ایک فلم سے متاثر تھے. تفصیلات کے مطابق دونوں بچے بالی وڈ کی فلم ”عشق زادے“ سے متاثر تھے،جس نے انہیں پہلے پیار کرنے اور پھر اسی فلم کی طرح پیار میں جان دینے کا پاٹ پڑھایا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ روز دسویں جماعت کے ایک طالبعلم نوروز نے اپنی ساتھی طالبہ کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کر لی جس کے بعد ان کے لکھے گئے مبینہ خطوط سے یہ بات سامنے آئی کہ دونوں ایک دوسرے سے شادی کے خواہشمند تھے جبکہ ان کے والدین نے ان کی شادی کروانے سے صاف انکار کر دیا جو ان کے انتہائی اقدام کا باعث بنا۔

متعلقہ عنوان :