پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد مستعفی ہوگئے

بدھ 2 ستمبر 2015 16:13

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد مستعفی ہوگئے

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2ستمبر ۔2015ء ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ سجاد کھوکھر اورسیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اعجاز چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران رانا مجاہد نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اعجاز چودھری کے مطابق 1994ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان شہبازسینئر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے سیکرٹری ہونگے ،