پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں ، کارروائی نہیں کی جا رہی۔ افغان صدر اشرف غنی نے پاک افغان دوستی کو پس پشت ڈال کر کھلی مخالفت کی راہ اپنا لی
سمیرا فقیرحسین بدھ 2 ستمبر 2015 16:51
کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 ستمبر 2015 ء) : افغان صدر اشرف غنی بھارتی لابی اور سیاسی مخالف سابق صدر حامد کرزئی کے دباﺅ میں آ گئے۔ پاکستان کے ساتھ دوستی اور تعاون کی راہ چھوڑ کر کھُلی مخالفت کی راہ اپنا لی۔ تفصیلات کے مطابق افغان صدارتی محل سے جاری پریس ریلیز میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا۔
پریس ریلیز میں پاکستان کے مشیر خارجہ کے بیان کا بھی ذکر ہے جس میں انہوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔افغان صدر نے الزام عائد کیا کہ پاکستان دس سال سے دعویٰ تو کر رہا ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کرتا۔ تاہم افغان صدر نے پاکستان پر الزامات عائد کرنے سے پہلے یہ نہیں سوچا کہ پاکستان اور پاک فوج سمیت ملک کے سکیورٹی ادارے خود دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کس قدر سنجیدہ اور کامیاب ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.