کراچی میں خودکشی کرنے والے لڑکے کا ایک اور مبینہ خط منظر عام پر آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 ستمبر 2015 17:51

کراچی میں خودکشی کرنے والے لڑکے کا ایک اور مبینہ خط منظر عام پر آ گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 ستمبر 2015 ء) : گذشتہ روز ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہو کر خودکشی کرنے والے کم سن طالبعلموں کا ایک اور مبینہ خط منظرعام پر آگیا جو بظاہر خودکشی سے ایک دن پہلے لکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج سامنے آنے والا خط مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے طالب علم نوروز کی جانب سے ساتھی طالبہ فاطمہ کو لکھا گیا تھا جس میں اس نے صبا عرف فاطمہ کو گھر سے اپنے والد کا پستول لانے اور تحفہ میں دی گئی انگوٹھی پہن کر آنے کی تاکید کی تھی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے ایک اسکول میں کم سن طالبعلم نے ساتھ طالبہ کو گولی مار کر خود کشی کر لی تھی.

متعلقہ عنوان :