پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد مستعفی

شہباز سینئر پی ایچ ایف کے نئے سیکرٹری ، عبدالرشید جونیئر چیف سلیکٹر اور طاہر زمان جونیئر ہیڈ کوچ مقرر کوئی دباؤ نہیں ‘استعفیٰ خوشی سے دیا ‘ امیدہے نئے سیکرٹری ہاکی کی بہتری کیلئے اچھے فیصلے کرینگے ‘فنڈز کی کمی بڑا مسئلہ رہا ‘رانا مجاہد

بدھ 2 ستمبر 2015 17:55

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد مستعفی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا‘ شہباز سینئر پی ایچ ایف کے نئے سیکرٹری تعینات کر دیا گیا جبکہ عبدالرشید جونیئر کو قومی ہاکی ٹیم کا چیف سلیکٹر اور طاہر زمان جونیئر کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پی ایچ ایف کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

اس موقع پر سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اعجاز چوہدری نے کہا کہ شہباز سینئر کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ عبدالرشید جونیئر ٹیم کے چیف سلیکٹر ہوں گے اور طاہر زمان جونیئر کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مجاہد نے کہاکہ میں نے استعفیٰ اپنی خوشی سے دیا مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا۔

(جاری ہے)

امیدہے کہ نئے سیکرٹری ہاکی کی بہتری کیلئے اچھے فیصلے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی فیڈریشن کا بڑا مسئلہ رہا ہے جس کی وجہ سے قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اولمپک 2016 میں کوالیفائی نہ کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے ہاکی کے حکام سے باز پرس کی تھی۔ اس حوالے مرتب کی گئی رپورٹ میں رانا بجاہد کو بھی ذمہ دار ٹہرایا گیا تھا۔ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے ان کے عہدے میں تین سال کی توسیع کی تھی لیکن توسیع کے چوتھے روز ہی انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :