فاسٹ باؤلر وہاب ریاض بے چینی سے دورہ زمبابوے کے منتظر

بدھ 2 ستمبر 2015 18:05

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض بے چینی سے دورہ زمبابوے کے منتظر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پاکستان کے نمبر ایک فاسٹ بولر وہاب ریاض فٹ ہونے کے بعد زمبابوے کی سیریز کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

کولمبو ٹیسٹ میں وہاب ریاض کے ہاتھ پر گیند لگی تھی جس سے فریکچر ہوگیا تھا۔ وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ فٹ ہونے کے بعد وہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں میچ پریکٹس کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان کے لئے نئے سیزن میں اپنی بولنگ فارم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔