افغان طالبان جنگجونے اپنے ہی 14ساتھی فائرنگ کرکے ہلاک کردیئے

ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر ملابازمحمد بھی شامل،قاتل نے سب کے ہتھیارپولیس کو جمع کرادیئے افغان خفیہ ایجنسی نے طالبان سرغنہ قاری صلاح الدین ایوبی کو پاکستان جاتے صوبہ ہرات سے گرفتارکرلیا،ترک خبرایجنسی

بدھ 2 ستمبر 2015 18:32

افغان طالبان جنگجونے اپنے ہی 14ساتھی فائرنگ کرکے ہلاک کردیئے

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) افغانستان میں طالبان کے ایک جنگجو نے فائرنگ کرکے چودہ طالبان کو ہلاک کردیا،قبل ازیں افغانستان کی خفیہ ایجنسی نے طالبان کے سرغنہ قاری صلاح الدین ایوبی کو پاکستان جاتے ہوئے صوبہ ہرات کے علاقے شینڈنڈ سے گرفتار کر لیا،میڈیارپورٹس کے مطابق افغان حکام نے بتایاکہ صوبہ قندوز میں ایک طالبان جنگجو نے فائرنگ کر کے 14 طالبان کو ہلاک کرنے کے بعد اپنے آپ کو افغان حکام کے سپرد کر دیا، صوبہ قندوز کے پولیس ترجمان سید سرور حسینی نے کہا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ گزشتہ روزامام صاحب کے علاقے میں پیش آیا،ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا سرغنہ ملا باز محمد بھی شامل ہے، سید سرور حسینی نے مزید کہا کہ فائرنگ کرنے والے نے ہلاک ہونے والوں کے ہتھیار بھی افغان حکام کی تحویل میں دے دیئے ہیں،قبل ازیں ترک خبررساں ادارے نے بتایاکہ افغانستان کی خفیہ ایجنسی نے طالبان کے سرغنہ قاری صلاح الدین ایوبی کو پاکستان جاتے ہوئے صوبہ ہرات کے علاقے شینڈنڈ سے گرفتار کر لیا ہے۔