برطانیہ کا بھی پاک چین اقتصادی راہداری میں فنڈنگ کا اعلان
برھان حویلیاں ایکسپریس کی تعمیر کے لئے 121.6 ملین ڈالرز کے فنڈ دئیے جا ئیں گے
بدھ 2 ستمبر 2015 18:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) ایک ہم پیش رفت کے طور پر برطانیہ نے بھی پاک چین اقتصادی راہداری کی فنڈنگ کا اعلان کر دیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوببے کے بعض حصوں کی مالی مدد کرے گا اور راہداری کے برھان حویلیاں ایکسپریس کی تعمیر کی فنڈنگ کرے گا اور یہ فنڈز 121.6 ملین ڈالرز کی مالیت پر مشتمل ہیں ۔
ایشیائی ترقیاتی بنک اور برطانوی ترقیاتی ادارے ( ڈی ایف آئی ڈی ) 59 کلومیٹر حسن آباد حویلیاں ایکسپریس وے پروجیکت کو 327 ملین ڈالرز مشترکہ طور پر فراہم کریں گے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ لندن پاکستان میں انفراسٹرکچر پروجیکٹ کی فنڈنگ کرے گا ۔ کیونکہ اس کی توجہ تاریخی طور پر سماجی سیکٹرز پر ہے ۔(جاری ہے)
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پہلی دفعہ یہ ہوا ہے کہ برطانوی ترقیاتی ادارہ ( ڈی ایف آئی ڈی) پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور مشترکہ منصوبوں میں مالی مدد فراہم کرے گا ۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ سے اعتراضات کے باوجود برطانیہ نے چین کی سربراہی میں ایشیائی ترقیاتی بنک میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ چین نے واشنگٹن میں موجود عالمی بنک کے مقابلے میں قائم کیا ہے دریں اثناء سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر بھی کہہ چکے ہیں کہ اقتصادی راہداری سے پاکستان عالمی سطح پر اہمیت اختیار کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.