برطانوی ہسپتالوں سے زہریلی شراب مفت ملنے لگی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 2 ستمبر 2015 19:53

برطانوی ہسپتالوں سے زہریلی شراب مفت ملنے لگی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2ستمبر۔2015ء)برطانیہ میں سڑک چھاپ شرابیوں کے گروہ ہسپتالوں سے ہاتھ دھونے والے الکوحل کو چرانے کے لیے باقاعدہ باقاعدہ گینگ بنا کر کاروائیاں کرنے لگے۔ ہاتھ دھونے والےالکوحل کو پی کر کئی لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ 30 سالہ شرابی بارٹلومیج نے بتایا کہ سٹاف اور دوسرے لوگوں کے ہاتھ دھونے کا محلول پینے سے وہ مرتے مرتے بچا ہے۔

بارٹلومیج نے بی بی سی کو بتایا کہ کس طرح اس کا گروہ لندن کے ہسپتالوں میں ہاتھ دھونے والے الکوحل کے لیے وارداتیں کرتے ہیں۔ بارٹلومیج ، جس نے اپنا پورا نام ظاہر نہیں کیا، کے انکشافات کے بعد لندن کے سات ہسپتالوں کی انتظامیہ نے بتایا کہ ان کے ہسپتال میں بھی ہاتھ دھونے کے محلول کی چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بارٹلومیج نے بتایا کہ شرابی ٹولیوں کی صورت میں ہسپتال کے ارد گرد ہی رہتے ہیں، جیسے ہی موقع ملتا ہے محلول چرا کر لے آتے ہیں۔

اس نے یہ بھی بتایا کہ اس کے بہت سے دوست ہاتھ دھونے والا الکوحل پی کر مر چکے ہیں۔ بارٹلومیج نے بتایا کہ اس محلول کو چرانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ یہ ہر ہسپتال میں کثرت سے دستیاب ہوتا ہے۔ اُس نے بتایا کہ ہم تو صرف پلاسٹک کا کپ لے کر جاتے ہیں اور اسے بھر کر لے آتے ہیں۔اگر الکوحل نہ ہو تو آدھا کپ سپرٹ جیل(gel) لے کر اس میں آدھا کپ پانی ملا لیتےہیں۔

اُس نے تبایا کہ نشے میں ٹُن ہونے کے لیے بہت زیادہ نہیں پینا پڑھا، بس ایک کپ میں ہی چڑھ جاتی ہے۔ بارٹلومیج نے بتایا کہ جو ہسپتال ان کا بڑا شکار بنتے ہیں وہ ہیمر سمتھ ہوسپیٹل اور چیرنگ کراس ہوسپیٹل ہیں۔ ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ ہاتھ دھونے والا الکوحل پینے سے معدے میں خطرناک انفیکشن ہونے کے علاوہ جان جانے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔