ساڑھے پانچ فٹ لمبا بچھو

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 2 ستمبر 2015 19:53

ساڑھے پانچ فٹ لمبا بچھو

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2ستمبر۔2015ء)ساحل سمندر پر جانے والوں کو شارک اور جیلی فش کا ہی خطرہ رہتا ہے۔یہ اب کی باتیں ہیں۔ اگر 460 ملین سال پہلے کوئی ساحل سمندر پر جاسکتا تو اس کا واسطہ 5.5 فٹ لمبے یا 1.7 میٹرلمبے بچھو سے پڑ سکتا تھا۔

(جاری ہے)

سائنس دانوں کو 460 ملین سال پہلے کے ساڑھے پانچ فٹ لمبے بچھو کے فوسل مل گئے ہیں۔ اس بچھو کو سائنسدانوں نے Pentecopterus کا نام دیا ہے۔اس بچھو کے سرپر بڑا طاقتور خول ہوتا تھا، جو اسے اور بھی خطرناک بناتا تھا۔اس کے دم اور دانت ایسے تھے کہ منٹوں میں دشمن کو چیر پھاڑ دیں۔ سائنسدانوں نے اس بچھوکا نام ایک قدیم یونانی جہاز کے نام پر رکھا ہے۔