رانا مجاہد نے پی ایچ ایف سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ،
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اعجاز چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا شہباز سینئر فیڈریشن کے نئے سیکرٹری مقرر ، اخلاق عثمانی کو خزانچی اور حسن سردار صدر کے مشیر مقرر، آپریشنل اور ایڈمنسٹریشن کا سیٹ اپ الگ الگ بنا نے کا اعلان کہ ، طاہر زمان جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ جبکہ محمد عرفان ان کے معاون ہونگے رشید جونیئر کو نیشنل سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین جبکہ ممبران میں وسیم فیروز ، فرحت خان ، سعید خان اور شہباز جونیئر شامل ہی ہم چاہتے ہیں کہ تمام کھیلوں کی فیڈریشنز اپنے قدموں پر کھڑی ہوں، رانا مجاہد نے رضا کارانہ طورپر استعفی دینے کا فیصلہ کیا ، اعجاز چوہدری رانا مجاہد کا دل سے مشکور ہوں انہوں نے میری حوصلہ افزائی اور عزت کی ہے، صدر پی ایچ ایف استعفیٰ کسی کے دباؤ میں نہیں دیا ، ہاکی کی بہتری کیلئے خدمات جاری رکھوں گا ، رانا مجاہد صدر ہاکی کا مشکور ہوں انہوں نے مجھے خدمات کا موقع دیا سب کو ساتھ لے کر چلوں گا ، شہباز سینئر
بدھ 2 ستمبر 2015 19:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) رانا مجاہد نے پی ایچ ایف سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ،صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اعجاز چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا، شہباز سینئر کو فیڈریشن کا نیا سیکرٹری مقرر کردیا گیا صدر پی ایچ ایف نے منظوری دیدی جبکہ اخلاق عثمانی کو خزانچی اور حسن سردار کو اپنا مشیر مقرر کر تے ہوئے کہا کہ کا آپریشنل اور ایڈمنسٹریشن کا سیٹ اپ الگ الگ بنا نے کا اعلان کہ جونیئر کیمپ چار ستمبر کو اسلام آباد میں لگایا جائے گا جس کے ہیڈ کوچ طاہر زمان اور محمد عرفان معاون ہونگے ۔
صدر نے رشید جونیئر کو نیشنل سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بنایا اور اس کمیٹی کے ممبران میں وسیم فیروز ، فرحت خان ، سعید خان اور شہباز جونیئر شامل ہیں اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام کھیلوں کی فیڈریشنز اپنے قدموں پر کھڑی ہوں اور ہاکی اس وقت تک فروغ نہیں پاسکتی جب تک ہاکی فیڈریشن مضبوط نہیں ہوگی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.