`پی ٹی آئی وکیل حفیظ حفیظ پیرزادہ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران آخری دنوں شدید بیمار ہوگئے تھے؛اسد عمر`

بدھ 2 ستمبر 2015 20:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی وکیل حفیظ حفیظ پیرزادہ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران آخری دنوں شدید بیمار ہوگئے تھے پھر وہ بہتر علاج کیلئے لندن گئے تو وہاں پر زیادہ طبیعت خراب ہوئی اور وینٹی لیٹر پر چلے گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ معروف قانون دان حفیظ پیرزادہ نے تحریک انصاف کیلئے بڑی جدوجہد کی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 2013ء انتخابات میں دھاندلی کیس کے حوالے سے حفیظ پیرزادہ نے تحریک انصاف کا بہترین انداز میں مؤقف پیش کیا تھا،سماعت کیدوران بھی حفیظ پیرزادہ کی طبیعت اکثر خراب ہوتی تھی لیکن آخری دنوں میں وہ لندن علاج کیلئے گئے تو وہاں پر زیادہ طبیعت خراب ہوگئی اور پھر وینٹی لیٹر پر چلے گئے اور وہیں پر جہان فانی سے کوچ کرگئے

متعلقہ عنوان :