پاکستان کی شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت

muhammad ali محمد علی بدھ 2 ستمبر 2015 21:38

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 ستمبر 2015 ء) پاکستان نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے کی پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں جبکہ ملکی خودمختاری کیخلاف بھی ہیں۔ ڈرون حملوں سے مقامی آبادی میں نفرت پھیلتی ہے۔