الطاف حسین رواں ماہ ستمبر میں گرفتار کرلیے جائیں گے: نبیل گبول

muhammad ali محمد علی بدھ 2 ستمبر 2015 22:01

الطاف حسین رواں ماہ ستمبر میں گرفتار  کرلیے جائیں گے: نبیل گبول

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 ستمبر 2015 ء) نبیل گبول نے دعوی کیا ہے کہ الطاف حسین رواں ماہ ستمبر میں گرفتار کرلیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین رواں ماہ ستمبر میں اپنے گھر میں نہیں رہیں گے۔

(جاری ہے)

لطاف حسین اسی ماہ میں گرفتار کرلیے جائیں گے۔نبیل گبول نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر حملہ خود ایم کیو ایم کی جانب سے ہی کروایا گیا ہے جبکہ 90 کی دہائی میں ایم کیو ایم کے بانی رہنما عظیم طارق کے قتل کا کیس بھی جلد دوبارہ کھلنے جارہا ہے۔