نیب کی پی آئی ڈی سے متعلق پریوینشن کمیٹی کا اجلاس ،سرکاری شعبے کے اشتہارات کے اجراء کے نظام میں بدعنوانی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی تجاویز پر تبادلہ خیال

کمیٹی صدر کا ایک جامع اور مربوط نظام مرتب کرنے کیلئے سیکرٹری اطلاعات ، پی بی سی اور ڈائریکٹر اے بی سی کو آئندہ اجلاس میں شامل کرنے کی خواہش کااظہار

بدھ 2 ستمبر 2015 22:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) نیب کی پی آئی ڈی سے متعلق پریوینشن کمیٹی کا اجلاس ،سرکاری شعبے کے اشتہارات کے اجراء کے نظام میں بدعنوانی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرنے کی تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا قومی احتساب بیورو (نیب ) کی پی آئی ڈی سے متعلق پریوینشن کمیٹی جو نیب کے چیئرمین نے نیب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 33سی کے تحت قائم کی ہے اس کمیٹی کا اجلاس قائمقام چیئر مین نیب رئیر ایڈمرل ریٹائرڈسعید احمد سرگانہ کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا ،اجلاس میں کمیٹی کے نائب صدر ڈی جی (اے اینڈپی ) پی آئی ڈی، پی ٹی وی،پیمرا ،وزارت اطلاعات و نشریات اورقومی ورثہ کے نمائندوں ،اے پی این ایس اور پرائیویٹ میڈیا گروپوں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں سرکاری شعبے کے اشتہارات کے اجراء کے نظام میں بدعنوانی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرنے کی تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ ڈائریکٹر اے بی سی (پی آئی ڈی) اور دوسرے فریقین کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،پی آئی ڈی کے اشتہارات کے موجودہ نظام میں خامیوں کی نشاندہی کی گئی اور اس کو شفاف بنانے کیلئے تجاویز پر غورکیا گیا،کمیٹی کے صدر نے ایک جامع اور مربوط نظام مرتب کرنے کیلئے سیکرٹری اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ ،پاکستان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹر اے بی سی کو آئندہ اجلاس میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی جو وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ اور اس کے ذیلی محکمے پی آئی ڈی اور اے بی سی سمیت ملکر منعقد کریں گے تاکہ ادائیگیوں کے اجراء میں بدعنوانی کو کم کیا جا سکے واضع ہے کہ نیب سیکشن 33سی کے تحت حکو متی محکموں میں اصلاحات اور بدعنوانی کو ختم کرنے کا اختیار رکھتا ہے اس سے پہلے وزارت مذہبی امور ،دیگر محکموں اور متعلقہ فریقوں کو ٹیکس چوری سے متعلق تجاویز پرعملدرآمد کیلئے سفارشات بھیج دی گئی ہیں محکموں کی طرف سے فیڈ بیک حوصلہ افزاء ہے بالخصوص حکومت پنجاب کی طرف سے نیب کی سفارش پر جعلی ادویات کے خلاف اٹھائے گے اقدامات سے مثبت تبدیلی آئی ہے

متعلقہ عنوان :