ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی کی اصل وجہ سامنے آگئی

muhammad ali محمد علی بدھ 2 ستمبر 2015 22:57

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی کی اصل وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 ستمبر 2015 ء) ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گشتہ چند روز کے دوران حکمران جماعت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی کے تین رکنی وفد جس میں خورشید شاہ، سابق وزراء اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف شامل تھے نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی تھی۔ اسحاق ڈار نے پیپلز پارٹی کے وفد کو خالی ہاتھ ہی لوٹا دیا تھا جس کے بعد اب دونوں جماعتوں کے مابین تعلقات کشیدگی اختیار کرگئے ہیں۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی کی اصل وجہ سامنے آگئی

متعلقہ عنوان :