` عمران فاروق قتل کیس،سکاٹ لینڈیارڈپولیس ٹیم کی مرکزی ملزم محسن علی سے تفتیش مکمل ، بیان قلمبند کرلیا `

بدھ 2 ستمبر 2015 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) سکاٹ لینڈیارڈکی ٹیم نے عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں مرکزی ملزم محسن علی سے تفتیش مکمل کرتے ہوئے بیان ریکارڈکرلیا،تین رکنی ٹیم نے ملزم سے ملاقات کے وقت متعددسوالات بھی کئے جس کے پیش نظرملزم محسن علی نے ان کوتمام ترحقائق سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سکاٹ لینڈیارڈٹیم نے معظم علی اورخالدشمیم سے لئے گئے بیانات کی تصدیق بھی محسن علی سے کرالی ہے ۔ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء کوبتایاکہ سکاٹ لینڈیارڈٹیم نے عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں تمام ترشواہداکٹھے کرلئے ہیں اورامیدکی جاتی ہے کہ ٹیم رواں ہفتہ واپس چلی جائیگی

متعلقہ عنوان :