Live Updates

جسمانی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے عمران خان ٹخنوں پر 10 کلو وزنی کڑے پہن کر صبح کی دوڑ لگانے لگے

muhammad ali محمد علی بدھ 2 ستمبر 2015 23:10

جسمانی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے عمران خان ٹخنوں پر 10 کلو وزنی کڑے پہن ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 ستمبر 2015 ء) جسمانی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے عمران خان ٹخنوں پر 10 کلو وزنی کڑے پہن کر صبح کی دوڑ لگانے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی جسمانی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے ایک انوکھا طریقہ اختیار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان اپنی جسمانی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے روزانہ باقائدہ صبح کی دوڑ لگاتے ہیں اور ورزش کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں عمران خان کی جانب سے اب اپنے پاوں کے ٹخنوں پر 10 کلو وزنی کڑے پہن کر صبح کی دوڑ لگائی جانے لگی ہے۔ جسمانی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے عمران خان کے اس عمل کو لوگوں کی جانب سے حیران کن قرار دیا جارہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :