ترکی کے ساحل سمندر پر شامی بچے کی ملنے والی لاش نے کئی سوالات کھڑے کردیے

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 ستمبر 2015 00:18

ترکی کے ساحل سمندر پر شامی بچے کی ملنے والی لاش نے کئی سوالات کھڑے کردیے
انقرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 ستمبر 2015 ء) ترکی کے ساحل سمندر پر شامی بچے کی ملنے والی لاش نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شامی افراد کی کشتی سمندر میں ڈوبنے کے باعث کشتی میں سوار افراد بشمول متعدد کم سن بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں بچوں میں سے ایک بچے کی لاش گزشتہ دنوں ترکی کے ساحل سمندر سے ملی تھی جس نے ہر جانب تہلکہ مچا دیا تھا۔ اس واقع کے بعد یورپ میں غیر قانونی طور پر یورپ میں داخلے کی کوشش کو روکنے کیلئے سنجیدہ کوششوں پر غور کیا جارہا ہے تاکہ معصوم افراد کو اس کوشش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :