یو ایس اوپن ، امریکہ کی سرینا ولیمز نے رواں سال میں 50 ویں کامیابی حاصل کرلی

جمعرات 3 ستمبر 2015 11:06

یو ایس اوپن ، امریکہ کی سرینا ولیمز نے رواں سال میں 50 ویں کامیابی حاصل ..

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3ستمبر ۔2015ء ) یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے خواتین کے میچز میں امریکا کی سرینا ولیمز نے 2015ء کی پچاسویں کامیابی حاصل کی جبکہ کینیڈا کی جینی بوچارڈ نے بھی اپنا میچ جیت لیا ۔

(جاری ہے)

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے میچ میں امریکا کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور ہالینڈ کی کیکی برٹنس میں مقابلہ ہوا ، امریکا کی بڑی ٹینس سٹار نے دلچسپ مقابلے کے بعد حریف پلیئر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-7 اور 3-6 سے ہرا دیا ۔ یہ جیت 2015 میں سرینا ولیمز کی پچاسویں جیت ہے ۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں کینیڈا کی جینی بوچارڈ اور سلووانیا کی پولونا ہرکوگ میدان میں اتریں ۔ کینیڈئین ٹینس سٹار نے سخت مقابلے کے بعد میچ میں 3-6 ، 7-6 اور 3-6 سے فتح سمیٹی ۔