مودی سرکارمغل بادشاہوں کے نام و نشان مٹانے کی پالیسی پر گامزن
جمعرات 3 ستمبر 2015 11:41
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) بھارت میں مودی سرکار دہلی کی سڑکوں سے مغل بادشاہوں کا نام ونشان مٹانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔دہلی کے اورنگ زیب روڈ کا نام بدلنے کے فیصلے پر مسلمانوں سمیت کئی حلقوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔تنگ نظر ہندوہندوستان
پر 49 سال حکومت کرنے والے مغل بادشاہ اورنگ زیب عالمگیر کا تختہ الٹنے کی تو ہمت نہ کر سکے،البتہ تختی الٹنے کی ہمت ضرور کر لی۔
(جاری ہے)
آل انڈیا اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد اللہ اویسی نے کیجروال کو عبدالکلام کے نام سے اسکالرشپ پروگرام شروع کرنے اور اورنگزیب کی تاریخ پڑھنے کا مشورہ دیدیا۔
کانگریس نے اس اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں کئی سڑکیں موجود تھیں جسے سابق صدر کے نام سے موسوم کیا جاسکتا تھا لیکن اورنگ زیب روڈ کا نام ہی کیوں تبدیل کیا گیا ؟۔بہت سے حلقوں کا کہنا ہے کہ دلی اپنے ماضی اور شاندار تاریخ سے ہی پہچانی جاتی ہے،سڑک کا نام تبدیل کرنے سے مسلمانوں کی ہندوستان پر حکمرانی کی تاریخ نہیں بدلے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.