یو ایس اوپن، سرینا ولیمز، وینس ولیمز، ڈومنیکا کیبلکووا، اگنیسکا راڈوانسکا اور اکاترینا ماکاروا دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

جمعرات 3 ستمبر 2015 11:55

یو ایس اوپن، سرینا ولیمز، وینس ولیمز، ڈومنیکا کیبلکووا، اگنیسکا راڈوانسکا ..

نیویارک ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز انکی بڑی بہن وینس ولیمز، سلواکیہ کی ڈومنیکا کیبلکووا، پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا اور روس کی اکاترینا ماکاروا سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ روس کی اناستاسیا پاؤلیچنکوا، استونیہ کی کایا کنیپی اور سلواکیہ کی پولونا ہرکوج دوسرئے راؤنڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہالینڈ کی کیکی برٹنز کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-5) اور 6-3 سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں اپنی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

امریکہ کی ہی وینس ولیمز نے ہم وطن ارینا فالکونی کو 6-3، 6-7(2-7) اور 6-2 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سلواکیہ کی ڈومنیکا کیبلکووا نے امریکہ کی جسیکا پیگیولا کو 5-7، 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پولینڈ کی آگنیسکا راڈوانسکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولینڈ کی ماگدا لینیٹی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ روس کی اکاترینا ماکاروا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان لورن ڈیوس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔