قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل تین میچ کھیلے جائیں گے
جمعرات 3 ستمبر 2015 12:19
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل جمعہ کو تین میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ کراچی بلیو اور بہاولپور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ ڈیرہ مراد جمالی اور فاٹا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں لاہور بلیو اور لاڑکانہ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔
ٹورنامنٹ میں 16ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں لاہور بلیو، کراچی بلیو، لاڑکانہ، فاٹا، ڈیرہ مراد جمالی، کوئٹہ ، بہاولپور، آزاد جموں و کشمیر، سیالکوٹ، کراچی وائٹ، حیدرآباد، ملتان، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد، اسلام آباد، لاہور اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں کوئٹہ، لاڑکانہ، لاہور اور آزاد جموں وکشمیر جبکہ گروپ بی کراچی بلیو، فاٹا، ڈیرہ مراد جمالی اور بہاولپور شامل ہیں، دونوں گروپ سے ایک، ایک ٹیمیں مین راؤنڈ سے کوالیفائی کرینگی، مین راؤنڈ میں دو ٹیموں سمیت 10 ٹیموں کو رکھا گیا ہے گروپ اے میں سیالکوٹ، کراچی وائٹ، حیدرآبا د، ملتان، راولپنڈی جبکہ گروپ بی میں پشاور، فیصل آباد، اسلام آباد، لاہور وائٹ اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.