میر ظفراللہ خان جمالی کا ہاکی فیڈریشن کی موجودہ تشکیل پر شدید تحفظات کااظہار
جمعرات 3 ستمبر 2015 12:27
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر میر ظفراللہ خان جمالی نے ہاکی فیڈریشن کی موجودہ تشکیل پر شدید تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ اس انداز سے نہیں ہوا جو وزیراعظم نواز شریف سے ان کی ملاقاتوں میں طے ہوا تھا۔میر ظفر اللہ جمالی نے بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انھوں نے موجودہ صورت حال پر وزیراعظم نواز شریف سے فوری رابطہ کیا اور انھیں بتا دیا کہ اگر پاکستانی ہاکی کا کھویا ہوا وقار بحال کرنا ہے تو نیک نیتی پر مبنی فیصلے کرنے ہوں گے۔
میر ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ وزیراعظم نے انھیں قومی ہاکی کو تباہی سے نکالنے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرنے کے لیے کہا تھا جس پر انھوں نے وزیراعظم کو ایک منصوبہ پیش کیا تھا جس کے ذریعے قومی ہاکی کے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کیا جا سکتا تھاانھوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقاتوں میں یہ طے ہوا تھا کہ فیڈریشن کے صدر کی تقرری کر دی جائے جس کے بعد باقی عہدے ان کی مشاورت سے طے کیے جائیں گے اور قومی ہاکی کی بہتری کے لیے لائحہ عمل وضع کیا جائیگا لیکن ایسا نہیں ہوا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.