سابق نائیجیرین کپتان سیگن اوڈگبامی کافیفا کے موجودہ صدر سیپ بلاٹر کو کرسی سے ہٹانے کیلئے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان

جمعرات 3 ستمبر 2015 12:27

سابق نائیجیرین کپتان سیگن اوڈگبامی کافیفا کے موجودہ صدر سیپ بلاٹر ..

ابو جا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)سابق نائیجیرین کپتان سیگن اوڈگبامی نے فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے موجودہ صدر سیپ بلاٹر کو کرسی سے ہٹانے کیلئے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق63 سالہ سابق فٹ بالر نائیجیرین ٹیم کا اہم رکن تھے جس نے 1980ء میں پہلی بار افریقہ کپ آف نیشنز کا ٹائٹل جیتا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فیفامیں تبدیلی ناگزیر ہو چکی اور حالیہ سکینڈلز کے بعد کھیل کے وقار کو بحال کرنے کیلئے نئی قیادت کی ضرورت ہے، اگر مجھے موقع ملا تو میں کھیل کر کرپشن سے پاک شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کروں گا۔

فیفاصدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے رواں سال 26 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ‘ صدارتی انتخابات آئندہ برس 26 فروری کو زیورخ میں منعقد ہوں گے۔