امریکی شہر بوسٹن 2024کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی دوڑ سے باہر ہوگیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 12:27

امریکی شہر بوسٹن 2024کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی دوڑ سے باہر ہوگیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)امریکی شہر بوسٹن 2024کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے جس کے بعد دوسرا شہر لاس اینجلس کھیلوں کی میزبانی کا امیدوار بن گیا امریکی اولمپک کمیٹی کے مطابق لاس اینجلس کی 2024کے اولمپکس کی میزبانی کا امیدوار بننے میں حائل رکاوٹ اس وقت ختم ہوگی، جب لاس اینجلس سٹی کونسل نے اتفاق رائے سے فیصلہ دیا کہ لاس اینجلس شہر کھیلوں کی میزبانی کے حصول کیلئے بولی میں حصہ لے گا۔

(جاری ہے)

لاس اینجلس کے میئر ایرک گارچیٹی اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے حصول کی مہم کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں، تاہم سٹی کونسل کے بعض ارکان کو خدشہ ہے کہ اولمپک کھیلوں پر ہونے والے اخراجات ا?مدنی سے بڑھنے کے بعد شہر کہیں مسائل سے دوچار نہ ہو جائے۔ سٹی کونسل کے رْکن پال کری کوریان کا کہنا تھا وہ چاہتے ہیں کہ کھیلوں کی میزبانی لاس اینجلس کو ملے اور یہ کھیل کامیاب ہوں تاہم یہ کامیابی ٹیکس دہندگان کی قیمت پر نہیں ہونی چاہئے۔ لاس اینجلس اس سے پہلے1932 اور1984 میں اولمپک کھیلوں کی میزبانی کر چکا ہے۔