کرکٹ میں نوبال کا قانون نہ بدلا گیا تو کسی دن کوئی امپائر مارا جائیگا ‘ روڈ مارش کا خدشہ

جمعرات 3 ستمبر 2015 12:29

کرکٹ میں نوبال کا قانون نہ بدلا گیا تو کسی دن کوئی امپائر مارا جائیگا ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز روڈ مارش نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر کرکٹ میں نوبال کا قانون نہ بدلا گیا تو کسی دن کوئی امپائر مارا جائے گا، قانون میں تبدیلی کی جائے تاکہ امپائرز وکٹوں سے زیادہ پیچھے کھڑے ہو سکیں۔

(جاری ہے)

ایم سی سی کے سالانہ اسپرٹ آف کاؤڈری لیکچر دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ بہت تیز ہو چکی اور ٹی ٹونٹی میں بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ نے امپائرز کیلئے خطرہ بڑھا دیا اگر بلے بازوں کا زوردار اسٹروک امپائرز کے سینے کی طرف ہو تو ان کیلئے بچاؤ کرنا مشکل ہو جاتا ہے اسلئے ان کے شدید زخمی ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اسلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو چاہیے کہ وہ بیک فٹ نو بال کے قانون کو بحال کرے تاکہ امپائرز وکٹوں سے دو میٹر دور کھڑے ہو سکیں اس سے وہ برق رفتار سٹروکس کا بھی آرام سے دفاع کر سکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اگر ان دنوں مجھے امپائرنگ کرنا پڑے تو حفاظتی تدابیر کے تحت میں بیس بال ہیلمٹ، سینے کا پیڈ اور شن گارڈ پہنوں۔

متعلقہ عنوان :