سٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو ملک کے چوتھے اعلی ایوارڈ ”آرڈر آف میرٹ“ سے نوازا جائے ‘ ہوریس بیورل کا مطالبہ

جمعرات 3 ستمبر 2015 12:29

سٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو ملک کے چوتھے اعلی ایوارڈ ”آرڈر آف میرٹ“ ..

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)جمیکن فٹ بال کے سربراہ ہوریس بیورل نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو ملک کے چوتھے اعلی ایوارڈ ”آرڈر آف میرٹ“ سے نوازا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بولٹ نے سخت محنت سے ایتھلیٹکس کی دنیا میں اپنا نام کمایا، پوری دنیا ان کی عزت کرتی ہے، انہوں نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے انٹرنیشنل سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کیا ہے اسلئے میں سمجھتا ہوں کہ انہیں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں یہ ایوارڈ ملنا چاہیے کیونکہ وہ اس کے اصل حقدار ہیں۔

بولٹ نے حال ہی میں چین میں منعقدہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ملک کو 100 اور 200 میٹر دوڑ میں طلائی تمغے دلائے ‘ اس کے علاوہ انہیں چھ مرتبہ اولمپک چیمپئن ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ واضح رہے کہ بولٹ کا ملک کا پانچواں اعلی ایوارڈ آرڈر آف جمیکا جیتنے کا بھی اعزاز حاصل ہے ‘بولٹ کو 100 اور 200 میٹر دوڑ میں عالمی ریکارڈز قائم کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔