پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور جائلز مولر کا یوایس اوپن ٹینس ڈبلز کا فاتحانہ آغاز
جمعرات 3 ستمبر 2015 12:30
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور جائلز مولر نے یوایس اوپن ٹینس ڈبلز کا فاتحانہ آغاز کیا اور سربین جوڑی ڈوسان لیووچ اور وکٹر ٹروچی کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دیدی۔اعصام الحق دوہزاردس کے یوایس اوپن مینز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
(جاری ہے)
نیویارک میں جاری سیزن کے چوتھے گرینڈ سلم مینز ڈبلز میں اس بار اعصام الحق کے پارٹنر لکسمبرگ کے جائلز مولر ہیں۔
اعصام اور جائلز کی جوڑی یوایس اوپن کا فاتحانہ آغاز کرنے میں کامیاب ہوئی۔ انہوں نے سربین پیئر ڈوسان لیووچ اور وکٹر ٹروچی کو باآسانی اسٹریٹ سیٹ میں شکست دیدی۔ پہلے سیٹ میں اعصام الحق اور جائلز مولر نے صرف دو گیمز ڈراپ کئے اور چھ دو کے اسکور سے کامیاب ہوئے۔دوسرے سیٹ میں انہوں نے ایک گیم زیادہ ڈراپ کیا اور چھ تین کی فتح کے ساتھ دوسرے راوٴنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.