اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے ایاز صادق کو دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 ستمبر 2015 12:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 ستمبر 2015 ء) : مسلم لیگ ن نے ایاز صادق کو ایک مرتبہ پھر اسپیکر قومی اسمبلی مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جب کہ اس کے لیے تمام قانونی اور آئینی اقدامات بھی مکمل کیے جا چکے ہیں. قواعد و ضوابط کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کا چناؤ قومی اسمبلی کے پہلے ہی اجلاس میں کیا جائے گا.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس اقدام کے لیے قومی اسمبلی کے پارلیمانی کیلنڈر میں ترمیم بھی ہو سکتی ہے. واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 122 میں ضمنی انتخاب 11 اکتوبر کو کروانے کا شیڈول جاری کیا تھا. جس کے تحت اب قومی اسمبلی کا اجلاس ضمنی انتخاب 15 دن بعد 26 اکتوبر کو بلایا جائے گا. جس میں ایاز صادق کو دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی مقرر کیا جائے گا.