اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 ستمبر 2015 12:53

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 ستمبر 2015 ء) :الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔دوسرے مرحلے کے لئے پولنگ 19 نومبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 13 تا 17 ستمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک ہو گا۔امیدواروں کی حتمی فہرست 14 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔
دوسرے مرحلے میں سندھ کے 15 اضلاع میں ٹنڈو الہ یار، ٹھٹھہ، ٹنڈو محمد خان، سجوال، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورو، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میرپور خاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر شامل ہیں۔