برطانیہ کا مزید تارکین وطن قبول نہ کرنے کا اعلان

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:02

برطانیہ کا مزید تارکین وطن قبول نہ کرنے کا اعلان

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے مزید تارکین وطن قبول کرنے کی درخواست کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک پہلے ہی شام کے حقیقی مہاجرین کو سیاسی پناہ دے چکا ہے مزید مہاجرین قبول نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ برطانیہ مزید مہاجرین قبول نہیں کرے گا،برطانیہ پہلے ہی شام کے حقیقی مہاجرین کو سیاسی پناہ دے چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان علاقوں میں استحکام لایا جائے، جہاں سے یہ لوگ نقل مکانی کر کے یورپ پہنچ رہے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران تارکین وطن کی ریکارڈ تعداد یورپ پہنچی ہے، جس کے بعد تمام یورپی ملکوں سے یہ بوجھ اٹھانے کی اپیل کی گئی تھی۔