پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری
جمعرات 3 ستمبر 2015 13:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا‘ دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ 19نومبر کو ہوگی۔
(جاری ہے)
جمعرات کو الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 13سے 17ستمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 26ستمبر سے یکم اکتوبر تک ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 6اکتوبر تک جمع کرائی جائیں گی۔ اپیلوں پر فیصلے 12اکتوبر کو سنائے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی 13اکتوبر تک واپس لئے جاسکیں گے‘ 14اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ 19نومبر کو ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.