اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی پولیس میں مقامی افراد کی بھرتیوں کا 20فیصد کوٹہ مقرر کردیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد پولیس میں مقامی افراد کی بھرتیوں کا 20فیصد کوٹہ مقرر کردیا‘ آئی جی اسلام آباد کو بیس فیصد خالی نشستیں پر کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی پولیس میں بھرتی کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی۔ مقامی امیدواروں کی طرف سے پولیس میں کوٹہ مختص کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے احکامات جاری کئے کہ مقامی افراد کے لئے وفاقی پولیس میں بیس فیصد کوٹہ مختص کیا جائے آئی جی اسلام آباد محکمے میں خالی نشستیں پر کریں۔

متعلقہ عنوان :