بھارت نے جنگ مسلط کی توپاکستان بھرپورجواب دینے کیلئے مکمل طورپرتیارہے ‘وزیردفاع

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ ہماری فوج کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں ‘پاکستان امن کا خواہاں ہے ‘ بھارت کی قیادت پر جنگی جنون سوار رہا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے قلیل یا طویل مدت جنگ مسلط کی تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے 1965 میں بھارتی فوج کے عزائم خاک میں ملا دئیے تھے اور اب وہ زیادہ تجربہ کار اور پیشہ ورانہ فوج ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری فوج کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف امن پر یقین رکھتے ہیں لیکن اگر ملکی بقاء کا مسئلہ درپیش ہوا تو ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :