ابو ظہبی ‘پاکستانی کوہ پیما بشریٰ فاروقی عمان کے پہاڑی سلسلوں میں کوہ پیمائی کے دوران تودے تلے دب کر جاں بحق

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:12

ابو ظہبی ‘پاکستانی کوہ پیما بشریٰ فاروقی عمان کے پہاڑی سلسلوں میں ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)برطانوی نژاد پاکستانی کوہ پیما بشریٰ فاروقی عمان کے پہاڑی سلسلوں میں کوہ پیمائی کے دوران تودے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ برطانوی نژاد پاکستانی کوہ پیما اور بینکر بشریٰ فاروقی ابوظہبی اور عمان کے پہاڑی سلسلوں میں کوہ پیمائی کے دوران تودے تلے دب کر جاں بحق ہو گئیں 42 سالہ بشریٰ فاروقی گیارہ ساتھیوں کے ساتھ وادی سیمینی کوہ پیمائی کے دوران حادثے کا شکار ہوئیں۔

ان کے باقی ساتھیوں کو بچا لیا گیاعمانی پولیس نے بشریٰ فاروقی کی لاش کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے منتقل کیا وہ سندھ کے سابق وزیر دیوان یوسف فاروقی کی کزن تھیں اور گلگت بلتستان کے دور افتادہ گاوٴں میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہی تھیں۔