سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری،پولنگ19 نومبر کوہوگی

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا ،پولنگ 19 نومبر کوکرائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول بھی جا ری کر دیا گیا ہے جس کے تحت الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا عمل 13 ستمبر سے 17 ستمبر تک جاری رہے گا اور ان کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاری رہے گی ،امید واروں کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں6 اکتوبر تک دائر کی جا سکیں گی تاہم ان اپیلوں پر فیصلے 12 اکتوبر کو سنائے جائیں گے جبکہ13 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی کرانے والے امید وار دستبردار ہو سکتے ہیں،14 اکتوبر کو امید واروں کی حتمی فہرستیں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور صوبائی دفتروں میں آویزاں کی جائے گی،دوسرے مرحلے میں پولنگ 19 نومبر کو ہوگی۔