لوگ مجھے رنبیر کپور کی گرل فرینڈ کا حوالہ دینا ترک کردیں ‘کترینہ کیف

جمعرات 3 ستمبر 2015 14:17

لوگ مجھے رنبیر کپور کی گرل فرینڈ کا حوالہ دینا ترک کردیں ‘کترینہ کیف

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)اگر بالی ووڈ میں ایسی اداکارہ ہے جو اپنے آپ میں گم رہتی ہے وہ یقیناً کترینہ کیف ہیں۔مگر حال ہی میں اپنی فلم فینٹم کی ریلیز کے موقع پر کترینہ نے انٹرویو میں اپنی ذات کے بارے میں کافی کچھ بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ضروری نہیں کہ وہ خود کو حقوق نسواں کا حامی تصور کرتی ہوں۔ووگ کے نئے شمارے کے سرورق پر سجی کترینہ کیف نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ لوگ ان کے لیے رنبیر کپور کی گرل فرینڈ کا حوالہ استعمال کرنا ترک کردیں لوگ کہتے ہیں کہ میں صاف گو نہیں، مگر کیا اپنے تعلق کے بارے میں بات کرنا ہی صاف گوئی ہے؟ میرا نہیں خیال کہ میں حقوق نسواں کی علمبردار ہو مگر مجھے نہیں لگتا کہ ایک اداکارہ کو اپنی زندگی میں موجود مرد پر بات کرنی چاہئے جبکہ اس کے پاس بولنے کے لیے بہت کچھ ہو یا کیا کامیابیاں حاصل کرچکی ہو، ہمیں اس سوچ کا احترام کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

اپنی زندگی اور حالیہ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کترینہ نے کہا کہ یہ ایک اہم فلم ہے، مجھے کبھی ایسا موقع نہیں ملا جہاں اتنے سارے لوگ ہو جو بہت زیادہ مخلص اور فلم کو آگے بڑھا رہے ہو، میرے خیال میں یہ وہ طریقہ ہے کہ لوگوں کو کیسے سیکھنا چاہئے۔ یہ فلم ان سب باتوں کی وضاحت کرتی ہے جو میں کہنے کی کوشش کرتی ہوں، ہم سب خوش باش باہر نکلتے ہیں اور آگے بڑھنے کے ساتھ تجربات کی تہیں آپ پر جمنے لگتی ہیں جو آپ کو بھلادیتی ہیں کہ آپ کیسی شخصیت ہوتے تھے۔